ایف بی آئی کے سابق سربراہ کومی کی ٹرمپ پر متنازع کتاب سے سیاسی تقسیم بڑھنے کا اندیشہ

جمعرات 19 اپریل 2018 11:44

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے جنہیں صدر ٹرمپ نے برطرف کردیا تھا اپنی کتاب میں صدر ٹرمپ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے اور کہاہے کہ صدر ٹرمپ صدارت کے منصب کے لئے اخلاقی طور پر اہل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق صدر ٹرمپ پر متنازع کتاب سے سیاسی تقسیم بڑھنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے اورتجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت ملک کے اندر سیاسی اور اخلاقی تقسیم پیدا ہو چکی ہے جو اور بڑھ سکتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا انداز فکر انتہا پر چلا جائے گا۔ جو لوگ ٹرمپ کو پہلے ہی پسند نہیں کرتے وہ ان کے اور خلاف ہوجائیں گے اور جو ان کے حامی ہیں وہ ان کی حمایت کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :