ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت اپریل کے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 19 اپریل 2018 11:44

قصور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت اپریل کے آخرتک مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت کی صورت میں اچھی فصل کا حصول ممکن ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت 30اپریل تک مکمل کی جاسکتی ہے‘زرخیز ‘ریتلی اورپانی کے اچھے نکاس والی زمین میں ٹینڈے کی اگیتی کاشت کے شاندار نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار ٹینڈے کی کاشت سے قبل کھیت میں گوبرکی گلی سڑی کھاد ڈال کر ہل چلاتے ہوئے اسے زمین میں اچھی طرح مکس کردیں اورکھیت کو پانی لگادیں‘ جب وترآجائے تو دوبارہ ہل اور سہاگہ چلاتے ہوئے ٹینڈے کی کاشت کا آغاز کردیا جائے۔زرعی ماہرین نے مزیدکہا کہ ٹینڈے کی کاشت 3میٹرکے فاصلے پر نشان لگاتے ہوئے دونوں اطراف 30سینٹی میٹر دورتین بوری سپرفاسفیٹ‘ایک بوری امونیم سلفیٹ ڈالتے ہوئے پٹڑیاں بنائیں۔

متعلقہ عنوان :