عائشہ جھلکا فلم ’’جینیئس ‘‘ سے 8 سال کے بعد فلمی دنیا میں واپسی اختیار کریں گی

جمعرات 19 اپریل 2018 12:23

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) بالی وڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ عائشہ جھلکاہدایتکار انیل شرما کی فلم ’’جینیئس ‘‘ سے 8 سال کے بعد فلمی دنیا میں واپس آئیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عامر خان کی فلم ’’جو جیتا وہی سکندر ‘‘، ’’کھلاڑی‘‘ اور ’’وقت ہمارا ہے ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائشہ جھلکا ہدایتکار انیل شرما کی فلم ’’جینیئس ‘‘ سے 8 سال کے بعد فلمی دنیا میں واپسی اختیار کریں گی۔

(جاری ہے)

عائشہ جھلکا نے فلمی دنیا سے طویل عرصہ کنارہ کشی اختیار کرنے کے حوالے بتایا کہ انہیں اس دوران کام کی پیشکش ہوتی رہی ہے لیکن معیاری کرداروں کی پیشکش نہیں ہو رہی تھی، وہ کچھ مختلف کرنا چاہتی تھیں اور ایک خاص عمر کے حصے میں آپ اہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے۔ انہوں نے کہا کہ انیل شرما چاہتے تھے کہ میں فلم ’’جینیئس‘‘ میں بطور مہمان اداکار شرکت کروں اور یہ فلم میں نے ان کی وجہ سے نہیں بلکہ میں نے فلم کی پیشکش اس لئے قبول کی کہ اس سے قبل ایسا کردار ادا نہیں کیا۔