فلم ’’2 سٹیٹس ‘‘ کی ریلیز کو 4 سال مکمل

جمعرات اپریل 12:23

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’2 سٹیٹس ‘‘ کی ریلیز کو 4 سال مکمل ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ابھیشیک ورما کی فلم ’’2 سٹیٹس ‘‘ 18 اپریل 2014ء میں ریلیز کی گئی جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور ارجن کپور نے مرکزی کردار ادا کیا، فلم کی کہانی مصنف چیتن بھگت کے ناول ’’2 سٹیٹس‘‘ سے ماخوذ ہے، فلم میں اداکار ارجن کپور اور عالیہ بھٹ کی بہترین کیمسٹری کے باعث باکس آفس پر فلم کو بے حد سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :