معروف صحافی نے عمران خان کی طرف سے 20 ایم پی ایز کو نکالنے کو سیاسی سٹنٹ اور اپنی بلے بلے کروانے کا حربہ قرار دے دیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات اپریل 12:49

معروف صحافی نے عمران خان کی طرف سے 20 ایم پی ایز کو نکالنے کو سیاسی سٹنٹ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تزہ ترین اخبار۔19اپریل 2018ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی طرف سے سینیٹ انتخابات میں وٹ بیچنے والے 20 ایم پی ایز کو نکالنے کو سیاسی سٹنٹ اور اپنی بلے بلے کروانے کا حربہ قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی پارٹی سے 20 ارکان کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے والوں کو باقاعدہ بلاننگ کے تحت نکالا ہے اور اس سے عمران خان کو بہت فائدہ ہو گا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے یہ سب اپنا امیج بنانے کے لیے کیا ہے اس سے پہلے بھی عمران خان نے اپنا امیج بنانے کیلئے اپنے کزن ماجد خان کو ٹیم سے نکال دیا تھا۔ عمران خان نے اپنے کزنز حفیظ اللہ نیازی اور انعام اللہ نیازی کو بھی نکالا تھا۔اور میرے خیال سے عمران خان نے انعام اللہ اور حفیظ اللہ نیازی کے ساتھ غلط کیا۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنی پارٹی کے ارب پتی رہنماؤں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتے۔ویڈیوم ملاحظہ کیجئے: