والدہ خیریت سے ہیں، من گھڑے افواہیں پھیلانے والے شرم کریں ‘ ندیم عباس لونے والا

جمعرات 19 اپریل 2018 13:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) نامور گلوکار ندیم عباس لونے والا نے کہا ہے کہ پچھلے دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جعلی آئی ڈی سے میری والدہ کی بیماری بارے من گھڑت اور بے بنیاد افواہیں پھیلائی گئیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،میری والدہ بالکل صحت مند اور خیریت سے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو ماں جیسی عظیم ہستی کے بارے میں بے بنیاد خبریں چلا رہے ہیں ایسے افراد کو وارننگ دیتا ہوں کہ باز آجائیں نہیں تو ان کے خلاف سائبر ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی کے لئے درخواست دوں گا ۔

متعلقہ عنوان :