2018 کے الیکشن کے بعد اقتدار کسے ملنے والا ہے ؟

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات اپریل 13:14

2018 کے الیکشن کے بعد  اقتدار کسے ملنے والا ہے ؟
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اپریل 2018ء) معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ 2018 ء کے الیکشن کے بعد  پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اقتدار میں آ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و کالم نگار ہارون الرشید کا اپنے ایک کالم ’وزیر اعظم عمران خان ؟‘ میں کہنا ہے کہ اگر اندازے درست ہیں تو 2018 کے الیکشن کے بعد عمران خان اقتدار میں آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

یا پھر ایسی حکومت آئے گی جس میں عمران خان کا کردار باقی لوگوں سے زیادہ ہو گا۔دعوں اور وعدوں سے نہیں آدمی اپنی عقل سے پہچانا جاتا ہے اور اور کچھ ماہ میں واضح ہو جائے گا عمران خان اپنے حریفوں نواز شریف اور آصف علی زرداری سے کتنے مختلف اور بہتر ہیں۔ہارون الرشید نے مزید لکھا ہے کہ عمران خان سادے آدمی ہیں ہر کسی پر بھروسہ کر لیتے ہیں اور اب عمران خان مخصوص لوگوں کے گھیرے میں ہیں۔ہر آدمی کی عمران خان تک رسائی نہیں ہے۔ہارون الرشید نے یہ بھی لکھا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو بانٹا ہے اور تقسیم کرتا ہے۔اور جو قوم کو جگاتا ہے۔