جرمنی شمالی افریقہ اور مشرق وٴْسطیٰ سے 10 ہزار مہاجرین کو پناہ دے گا

جمعرات اپریل 14:01

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) جرمنی شمالی افریقہ اور مشرق وٴْسطیٰ سے تعلق رکھنے والے 10 ہزار سی۲ زائد مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دے گا۔۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات یورپی یونین کے کمشنر برائے مہاجرین دیمیتریس آوراموپولوس نے بتائی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جرمن حکومت نے یورپی یونین کے آبادکاری منصوبے میں اہم کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ یورپی یونین کے اس پروگرام کا مقصد ایسے مہاجرین کو قانونی اور محفوظ طریقے سے یورپ لا کر بسانا ہے، جنہیں تحفظ کی ضرورت ہے۔ اس منصوبے کے تحت 2019ء تک کم از کم 50 ہزار مہاجرین کو یورپ لا کر بسایا جائے گا۔ دیگر یورپی ریاستیں اس پروگرام کے تحت 40 ہزار مہاجرین کو اپنے ہاں بسانے کی حامی پہلے ہی بھر چکی ہیں۔