سپریم کورٹ کا آئی جی خیبرپختونخوا کو غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لینے کا حکم

جمعرات 19 اپریل 2018 14:30

سپریم کورٹ کا آئی جی خیبرپختونخوا کو غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے آئی جی خیبرپختونخوا کو غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لینے کا حکم دے دیا۔جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دورانِ سماعت آئی جی پی خیبرپختونخوا صلاح الدین خان محسود عدالت میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا کہ آپ کا نام آئی جی صلاح الدین خان ہی آپ کی بہت تعریف سنی ہے، دہشت گردی میں آپ کا بہت نقصان ہوا ہے۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے آئی جی خیبرپختونخوا سے پوچھا کہ غیر متعلقہ لوگوں کے پاس کتنی پولیس فورس سیکیورٹی کے نام پرہی آئی جی نے بتایا کہ 3 ہزار کے قریب اہلکار سیکیورٹی پر موجود ہیں۔چیف جسٹس نے آئی جی خیبرپختونخوا کو غیر متعلقہ افراد سیکیورٹی واپس لینے کا حکم دیا۔اس پر آئی جی صلاح الدین نے عدالت کو غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لینے کی یقین دہانی کرادی۔