سرگودہا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سٹیج ڈرامہ میٹھا زہر پیش کیاگیا

جمعرات اپریل 14:58

سرگودھا۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) سرگودہا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جناح ہال یونیورسٹی آف سرگودہا میں سٹیج ڈرامہ میٹھا زہر پیش کیاگیا جس کی مہمان خصوصی ڈاکٹر ناظرہ سلطانہ تھیں۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے کہاکہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں ان کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔ڈائریکٹر سرگودہا آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے بتایا کہ ڈرامہ منشیات کے موضوع پر بنایاگیا تھا۔ طلباء نے آرٹس کونسل کی اس کاوش کوبہت سراہا۔ ڈرامہ میں جن فنکاروں نے حصہ لیا ان میں عمران بیگ ‘ عطا ء رسول بھٹی ‘ دانیال مغل ‘حمزہ بٹ اور سنجناں شامل تھے۔