سینیٹر محمد یوسف بدنی اور میرکبیر احمد شہی کا پاکستانی سفارتخانے کا دورہ ،ْ

پاکستانی سفیر نے بریفنگ دی سینیٹرز نے قونصلر اور کمیونٹی سروسز میں بہتری لانے کی سفارتخانے کی کوششوں کو سراہا

جمعرات اپریل 16:02

سینیٹر محمد یوسف بدنی اور میرکبیر احمد شہی کا پاکستانی سفارتخانے کا ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) سینیٹر محمد یوسف بدنی اور میرکبیر احمد شہی نے پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں سفیر اعزاز احمد چوہدری نے انہیں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے ترقیاتی عمل اور نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر کبیر احمد شہی ‘ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر میاں عتیق اور آزاد سینیٹر محمد یوسف بدنی نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں سفیر اعزاز احمد چوہدری نے انہیں بریفنگ دی اور انہیں حالیہ دنوں میں تزئین و آرائش کئے گئے نئے قونصلر ہال کا بھی دورہ کرایا سینیٹرز نے قونصلر اور کمیونٹی سروسز میں بہتری لانے کی سفارتخانے کی کوششوں کو سراہا۔