شیخ زید میڈیکل کمپلیکس میں الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

جمعرات اپریل 16:10

لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) شیخ زید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی قائم مقام چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر کامران حسین تھے، تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر اکبر حسین ایڈ منسٹریٹر اور جنرل سیکرٹری ناصردین نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر ہسپتال کے فیکلٹی ممبران ، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بھر پور تعداد نے بھی شرکت کی، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر کامران حسین نے تمام ملازمین کو ہسپتال کی ترقی کیلئے دل جمعی کے ساتھ محنت کرنے کی تلقین کی۔

متعلقہ عنوان :