مارچ میں ایران نے روزانہ دو ملین بیرل سے زائد تیل برآمد کیا

جمعرات اپریل 16:20

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) ایران نے مارچ کے مہینے میں ایشیائی اور یورپی ملکوں کو روزانہ اکیس لاکھ بیرل خام تیل برآمد کیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی پٹرولیم کی وزارت کے حوالے سے ارنا نے بتایا کہ چین اور ہندوستان ایرانی تیل کے سب سے بڑے خریدار ہیں جو مجموعی طور پر ایران سے روزانہ ایک ملین بیرل سے زائد تیل خریدتے ہیں۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ اپریل میں چین اور ہندوستان کے لئے ایرانی تیل کی برآمدات تقریبا تیرہ لاکھ بیرل یومیہ ہو جائے گی اور اپریل میں بھی چین اور ہندوستان،، ایران سے تیل خریدنے والے ملکوں میں پہلے اور دوسرے نمبر پر باقی رہیں گی--ایران نے مارچ کے مہینے میں روزانہ چار لاکھ بیرل سیال گیس برآمد کی جن میں دولاکھ یومیہ سیال گیس جنوبی کوریا نے خریدی ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی تیل کے خریداروں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی اس وقت ایرانی تیل کے پرانے خریداروں بشمول چین،، بھارت ، جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ ساتھ اٹلی،، یونان،، روس،، فرانس،، اسپین، ترکی،، رومانیہ، ہالینڈ، پولینڈ اور انڈونیشیا بھی ایرانی تیل کے خریداروں میں شامل ہو گئے۔پٹرولیم کی وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ برآمد کئے جانے والے ایرانی تیل کا ساٹھ فیصد حصہ ایشیائی ملکوں کو جاتا ہے جبکہ چالیس فیصد تیل یورپی ممالک خریدتے ہیں۔