نیب کی تمام کارروائیوں کا دائر ہ صرف مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے گرد گھوم رہا ہے،حاصل بزنجو

پاناما لیکس میں 400سے زائد افراد کے نام آئے لیکن کارروائی صرف نواز شریف کے خلاف ہوئی ہے،وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 اپریل 2018 17:27

نیب کی تمام کارروائیوں کا دائر ہ صرف مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے گرد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ نیب کی تمام کارروائیوں کا دائر ہ صرف مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف کے گرد گھوم رہا ہے ۔پاناما لیکس میں 400سے زائد افراد کے نام آئے لیکن کارروائی صرف نواز شریف کے خلاف ہوئی ہے ۔جمعرات کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حاصل بزنجو نے کہا کہ پاکستان میں شپ بریکنگ کے حوالے سے قوانین موجود نہیں ہیں ۔

صوبائی حکومت کے ذریعہ قوانین بنائے جائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ بنگلہ دیش اور بھارت میں بھی آئل ٹینکر شپ بریکنگ سیکٹر میں لائے جاتے ہیں ۔ بھارت اور بنگلہ دیش مین قوانین موجود ہیں ۔حاصل بزنجو نے کہا کہ : ماضی میں سمندری آلودگی پر قابو پانے کے لیے کوششیں کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

کے تھری منصوبہ بدقسمتی سے پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے لیے ضروری ہے کہ اس سنگین مسئلہ پر ہنگامی اقدامات کریں ۔

صنعتکاروں کو بھی سمندری آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ساتھ دینا ہوگا ۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب کی تمام کارروائیوں کا دائر ہ صرف مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف کے گرد گھوم رہا ہے ۔پاناما لیکس میں 400سے زائد افراد کے نام آئے لیکن کارروائی صرف نواز شریف کے خلاف ہوئی ہے ۔