اینگرو فرٹیلائزر کی مہم ’’عام آدمی نہیں‘‘ کو PAS ایوارڈز 2018ء میں اعزاز سے نوازا گیا

جمعرات 19 اپریل 2018 18:01

اینگرو فرٹیلائزر کی مہم ’’عام آدمی نہیں‘‘ کو PAS ایوارڈز 2018ء میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) اینگرو فرٹیلائزر کی مہم ’’عام آدمی نہیں‘‘ کو حال ہی میں PAS ایوارڈز 2018 میں اعزاز سے نوازا گیا جہاں پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی نے قدم اٹھاتے ہوئے زراعت اور اس سے متعلقہ صنعت کی کیٹیگری میں ایوارڈ دیا۔اس ایوارڈ یافتہ مہم میں قومی کسانوں کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی ہے جو ہمارے اصل ہیرو ہیں اور انتہائی جدوجہد اور زندگی کی سختیاں جھیلنے کے باوجود بھرپور لچک کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ہر دن کا نئی امید کے ساتھ استقبال کرتے ہیں۔

اس انتہائی کامیاب مہم کا اصل مقصد ہمارے کسانوں کی بھرپور مشکلات سے نمٹنے کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں سلام پیش کرنا ہے اور اس بات کا یقین دلانا ہے کہ اینگرو ان کے مقاصد اور خواہشات کے حصول میں مدد کے لیے ان کے ساتھ موجود ہے۔

(جاری ہے)

اس شاندار کامیابی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اینگرو فرٹیلائزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر روہیل محمد نے کہا کہ پاکستان لاکھوں کروڑوں کسانوں کا گھر ہے جو دن رات محنت کر کے اشیائے خورونوش کی ترسیل کو یقینی بنانے میں مدد کرتے ہیں جس سے ہماری پوری قوم مستفید ہوتی ہے۔

ہم بہت کم اس بات کا ادراک کرتے ہیں لیکن پاکستان کی ترقی اور بہتری کے لیے ان کے کام کے اثرات یادگار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم اور موثر پیغام اس مہم کے ذریعے پہنچایا گیا ہے لہٰذا اینگرو فرٹیلائزرز کی ٹیگ لائن ہے ’’ہیرے جیسے کسان کی شان‘‘۔PAS ایوارڈ ملک کے اہم ایڈورٹائزنگ ایوارڈز میں سے ایک ہے جو کام کے آئیڈیاز کو سراہنے کے ساتھ ساتھ ان کا جشن بھی مناتے ہیں اور موثر مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ کمیونیکیشن پر بھی توجہ دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :