Live Updates

خان صاحب کیا اپنے آپ کوبھی پارٹی سے نکالیں گے؟ بلاول بھٹو

پی ٹی آئی ارکان نےووٹ دیا،لیکن عمران خان خود ووٹ دینےقومی اسمبلی میں نہیں گئے،ووٹ کے تقدس والوں نے پارلیمنٹ اورعوام کا تقدس نہیں کیا،الیکشن میں سزا ملے گی۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 اپریل 2018 17:17

خان صاحب کیا اپنے آپ کوبھی پارٹی سے نکالیں گے؟ بلاول بھٹو
ٹھٹھہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2018ء) : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب کیا اپنے آپ کوبھی پارٹی سے نکالیں گے؟ پارٹی کے لوگوں نے ووٹ دیا، لیکن عمران خان خود ووٹ دینے قومی اسمبلی میں نہیں گئے، نااہل نوازشریف کے ساتھ کام نہ کرنے والے نااہل ترین کیساتھ کیسے سیاست کریں گے؟ ووٹ کے تقدس والوں نے پارلیمنٹ اور عوام کاتقدس نہیں کیا۔

انہوں نے آج ٹھٹھہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ 2018ء کے الیکشن میں عوام پیپلزپارٹی کوہی ووٹ دے گی۔ 2018ء کے الیکشن کے بعد ہمیں حکومت ملی توٹھٹھہ کے عوام کو صاف پانی کاپلانٹ فراہم کریں گے۔ اگر ٹھٹھہ کے لوگ کراچی تک پانی پہنچا سکتے توٹھٹھہ کے عوام کوبھی پانی ملنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا رویہ عوام دوست پارٹی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ جوووٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے پانچ سالوں میں ووٹ ،پارلیمنٹ اور عوام کا تقدس نہیں کیا۔ان کوالیکشن میں سزا ملے گی۔ میاں صاحب کے کچھ لوگ ٹھٹھہ سے تعلق رکھتے ہیں۔میاں صاحب تین بار وزیراعظم بنے لیکن عوام کیلئے کیا کیا ہے؟ پاکستان کے عوام میاں صاحب کے جھوٹ وفریب میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب کیا اپنے آپ کوبھی پارٹی سے نکالیں گے؟ وہ خود ووٹ دینے قومی اسمبلی میں نہیں گیا۔جبکہ ان کی پارٹی کے لوگوں نے ووٹ دیا۔ جولوگ نااہل نوازشریف کے ساتھ سیاست نہیں کرسکتے وہ نااہل ترین کے ساتھ کیسے سیاست کریں گے؟
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات