ڈائریکٹر ہیلتھ کی عطائیوں کیخلاف کارروائی‘3 عطائی ڈاکٹر گرفتار‘ ہسپتال سیل

جمعرات 19 اپریل 2018 18:31

عارفوالا۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈائریکٹر ہیلتھ کا عطائیوں کیخلاف کریک ڈائون جاری‘3 عطائی ڈاکٹر گرفتار‘ ہسپتال سیل کردئے‘ تفصیل کے مطابق گولہ چوک میں ڈائریکٹر ہیلتھ ساہیوال صادق سلیم ، ڈی ایچ او پاکپتن ڈاکٹر الیاس انجم ، ڈی ایچ او (ایم ایس ) پاکپتن ڈاکٹر محمدعباس اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ عارفوالا رائو شمشیر علی خاں نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے عبداللہ ہسپتال اینڈ میٹرنٹی ہوم کے عطائی ڈاکٹر ساجد کو پکڑلیا ‘ اسی طرح نواحی گائوں میں دعا ہسپتال اینڈ میٹرنٹی ہوم سے نجمہ بی بی دختر فیاض اور نواحی گائوں سے عطائی ڈاکٹر حمید اختر کو پکڑلیا اور ہسپتالوں کو سیل کرکے مقدمات درج کرادئے ‘ڈائریکٹر ہیلتھ ساہیوال صادق سلیم نے میڈیا کو بتایا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر عطائیت کیخلاف کریک ڈائون شروع کیا گیا ہے‘انہوں نے کہا کہ روپوں کیلئے انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے لوگ عطائی کہلانے کے قابل بھی نہیں ہیں۔