Live Updates

پارٹی میں کرپٹ عناصرکیلئے کوئی جگہ نہیں،رحمان جلال

جمعرات 19 اپریل 2018 18:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) تحریک انصاف ٹائون ون پشاورکے سیکرٹری اطلاعات رحمان جلال نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والوں کی نشاندہی کرکے ووٹ کو حقیقی معنوں میں عزت دی ہے دیگرسیاسی جماعتیں بھی تحریک انصاف کی تقلیدکریں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں شروع دن سے سینٹ الیکشن مین ووٹوں کی خریدوفروخت ہوتی ہے لیکن تحریک انصاف نے پہلی بار نشاندہی کرکے ایم پی ایز کو نکالاہے جس سے ظاہرہوتاہے کہ پی ٹی آئی صرف اصولوں کی سیاست پریقین رکھتی ہے پارٹی میں کرپٹ عناصرکیلئے کوئی جگہ نہیں، پارٹی چیئرمین عمران خان نے ووٹ بیچنے والوں کیخلاف ایکشن لیکر عوام کے امنگوں کی ترجمانی کی ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے امیدظاہر کی کہ تحریک انصاف اپنے ان ہی فیصلوں کی بدولت آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کریگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات