نیب کااسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کیخلاف کرپشن کی انکوائری کا حکم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 اپریل 2018 18:10

نیب کااسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کیخلاف کرپشن کی انکوائری کا ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2018ء) : چیئرمین نیب نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف کرپشن کی انکوائری کا حکم دے دیا،آغا سراج درانی پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب بورڈایگزیکٹو کا اجلاس ہوا۔ جس میں کرپشن کیسز اور دائر ریفرنسز میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنماء اسپیکر اسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق آغا سراج درانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور غیرقانونی تقرریوں کا بھی الزام ہے۔سیکرٹری سندھ اسمبلی عمرفاروق کیخلاف بھی انکوائری کی جائے گی۔نیب نے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی شکایات پرجانچ پڑتال کاحکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرریلوے نے مشینوں کی خریداری میں وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیااور قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کی۔جبکہ ریلوے کی قیمتی زمین اونے پونے لیز پردی گئی۔نیب نے سابق سیکرٹری لینڈشاہ زرشمعون کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہ زرشمعون نے 530ایکڑاراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔ شاہ زرشمعون کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔ اسی طرح نیب نے منظور قادر کو واپس لانے کیلئے انٹرپول کوخط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔