پی سی بی کے زیراہتمام انڈر 13 کوچنگ پروگرام 23 اپریل سے شروع ہوگا

جمعرات 19 اپریل 2018 18:45

پی سی بی کے زیراہتمام انڈر 13 کوچنگ پروگرام 23 اپریل سے شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے انڈر 13 کوچنگ پروگرام 23 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا، جس میں ملک بھر سے سے 30 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، یہ کوچنگ پروگرام 4 مئی تک جاری رہے گا۔