نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے،امجد شیخ

جمعرات 19 اپریل 2018 21:03

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے کہا کہ ہم ہیں اورنوجوان نسل کے مستقبل کو تباہی سے بچانے کیلئے ڈسٹرک پولیس سکھر اور نیوجنریشن ویلفیئر آرگنائزیشن نے منشیات کیخلاف مہم کا آغاز کیا ہے نوجوان ملک و قوم کے معمار ہیں ہمیں نوجوان نسل کو برائیوں سے بچانے کیلئے کوشش کرنا ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو جنریشن ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر یاسین شیخ سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں نیو جنریشن ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر محمد یاسین شیخ نے ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کو ڈسٹرکٹ پولیس سکھر اور نیو جنریشن ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منشیات کیخلاف منعقد کردہ پروگراموں کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیو جنریشن ویلفیئر آرگنائیزیشن نوجوانوں کیلئے ایسے پروگرام منعقد کر رہے ہیں جن سے انکے دلوں میں ملک و قوم کیلئے خدمت کرنے کا جذبہ پیدا ہو نوجوان طبقہ ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے نیو جنریشن ویلفیئر آرگنائزیشن کے رہنما یاسین شیخ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور نیو جنریشن ویلفیئر کی جانب سے نوجوان نسل کیلئے کئے جانے والے اقدام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :