پاکستان میں سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ ڈرائیور امریکہ سے تربیت لے کر آتے ہیں، وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال

جمعرات اپریل 21:08

پاکستان میں سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ ڈرائیور امریکہ سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ ڈرائیور امریکہ سے تربیت لے کر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مقامی ہوٹل میں موٹروے پولیس کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں ہر ڈرائیور کی تربیت امریکہ میں ہوتی ہے کیونکہ ہر کوئی انتہائی دائیں طرف والی لین میں گاڑی چلاتا ہے اور اسے چھوڑنے پر تیار نہیں ہوتا۔

اگر کسی گاڑی سے راستہ مانگنے کے لئے ہارن دیا جائے تو تب بھی وہ راستہ نہیں دیتا اور مجبوراً اگر بائیں طرف سے گاڑی کو کراس کیا جائے تو راستہ نہ دینے والا ڈرائیور گھور کر دیکھتا ہے۔ وزیر داخلہ کی بات سے تقریب کے شرکاء محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔