کراچی کے علاقے منگوپیر میں 5 سالا رابعہ مگسی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کا دردناک واقعہ ہے ،

پولیس اصل قاتلوں کو بچانا چاہتی ہے حلیم عادل شیخ سندھ کی پولیس اپنی جان بچانے کے لئے رابعہ کی قتل کی ایف آئی آر جھوٹی کاٹی ٹی آئی کارکنوں پر جھوٹی دہشتگردی کی ایف آئی کاٹی گئی ہے،پریس کانفرنس

جمعرات اپریل 21:55

کراچی کے علاقے منگوپیر میں 5 سالا رابعہ مگسی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ وومن ونگ سندھ کی صدر نصرت واحد و دیگر نے کراچی پریس کلب پر اہم پریس کانفرنس کی ۔ اس موقعہ پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی کے علاقے منگوپیر میں 5 سالا رابعہ مگسی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کا دردناک واقعہ ہے پیپلزپارٹی جس پر سیاست کرنا چاہتی ہے بچی کے قتل میں اصل مجرموں کو پولیس شیلٹر دے رہی ہے ، والدین سے زبردستی جھوٹی ایف آئی کاٹی گئی ہے وہ ایسے واقعے بعد ورثا ہوش میں نہیں تھے ، واقعے پر شہری علاقہ مکین احتجاج کر رہے تھے پولیس مظاہرین سے بات کرنے کے بجائے ان پر لاٹھی چارج کیا اور بعد میں سیدھی فائرنگ کر ڈالی جس کے نتیجے میں ایک جے یو آئی کا کارکن مولانا الیاس شہید ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی کارکن عدنا ن شدید زخمی ہے ، انہو ںنے کہا سندھ پولیس نے اپنی جان بچانے کے خاطر رابعہ کی قتل کی ایف آئی آر جھوٹی کاٹی اصل مجرموں کو بچایا جارہا ہے پنجاب کی زینب اور سندھ کی رابعہ مگسی کا واقعہ دردناک ہے ، پیپلزپارٹی اور سندھ پولیس رابعہ کے قتل کو سیاسی اشو بنانا چاہتی ہے، ظلم کے خلاف ہم آواز بلند کرتے رہیں گے، ہم نے رابعہ واقعہ میں کسی بھی قسم کی سیاست نہیں کی ہے ہم ورثا کو انصاف دلانے کے لئے آئے ہیں، سندھ کی پولیس سیاسی پولیس بن گئی ہے شہریوں پر فائرنگ کے بعد بالا افسران پہنچے تھے پہلے پہنچے تو ایسا نہ ہوتا ۔

(جاری ہے)

رابعہ کے اصل مجرموں کو بچانے کے پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر دہشتگردی کی جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر رابعہ کے اصل قاتل گرفتار نہ ہوئے اور درج جھوٹی ایف آئی آر خارج نہ ہوئی تو سخت احتجاج کیا جائے گا ، انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا اس ظلم کے خلاف کل بناس چوک پر احتجاجی دھرنا دیا جائے اگر ملوث پولیس کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی اور رابعہ کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو پوری سندھ میں دھرنے دیں دے ، شاہراہیں بھی بند کریں گے، اس موقعہ پر پی ٹی آئی وومن ونگ کی خواتین نے بڑی تعداد میں رابعہ کو انصاف دلوانے کے لئے رابعہ کو انصاف دو کے نام سے شرٹ پہن کر انسانی چین بنائی اور مطالبہ کیا کہ معصوم رابعہ کے قتل کا انصاف کیا جائے ۔

انصاف تک احتجاج جاری رہے گا۔