جعلسازی کے ذریعے مجھے بدنام کرنا میرے سیاسی مخالفین کا ہمیشہ سے ایجنڈا رہا ،حنیف عباسی

نوازشریف اور مریم نواز شریف کی قیادت میں چٹان کی طرح مضبوط ہیں، گفتگو

جمعرات 19 اپریل 2018 21:55

جعلسازی کے ذریعے مجھے بدنام کرنا میرے سیاسی مخالفین کا ہمیشہ سے ایجنڈا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف اور مریم نواز شریف کی قیادت میں چٹان کی طرح مضبوط ہیں،سیاسی مخالفین سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر پروپیگنڈہ کر رہے ہیں،2013ء کی طرح2018ء کا الیکشن جیت کر سیاسی مخالفین کا منہ بند کردیںگے۔گزشتہ روز آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنا اور جعلسازی کے ذریعے مجھے بدنام کرنا میرے سیاسی مخالفین کا ہمیشہ سے ایجنڈا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے لیکن مخالفین جعلی اکاؤنٹ بنا کر جھوٹی باتیں مجھ سے منسوب کر رہے ہیں۔مجھے اس جعلسازی کی کوئی پروانہ نہیں ہے،ہم پہلے دن کی طرح میاں نوازشریف اور مریم نواز کے مضبوط قدموں کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن سیاسی مخالفین کے میاں نوازشریف کی مقبولیت دیکھ کر قدم اکھڑ چکے ہیں،اسی لئے جعلسازی کا سہارا لے رہے ہیں۔حنیف عباسی نے کاہ کہ مسلم لیگ(ن) نے راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رکھا ہے اور خطہء پوٹھوہار کے لوگ ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں،2018ء کے الیکشن بتا دیں گے کہ جھوٹ کا سہارا لیکر سیاست کرنے والے کہاں کھڑے ہیں۔2018 ء کے الیکشن میاں نوازشریف اور مریم نواز کی مقبولیت کی تصدیق کردیں گی۔