امید ہے اگلا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا،رانا فواد

جمعرات اپریل 22:23

امید ہے اگلا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا،رانا فواد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) لاہور قلندر کے چیئرمین رانا فواد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا مقصد ملک میں کرکٹ کی بحالی تھا،،پی ایس ایل اب ایک برانڈ بن چکا ہے،امید ہے اگلے سال پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔جمعرات کو چیئرمین لاہور قلندر رانا فواد نے پشاور کے دورے کے موقع پر موٹرسائیکل فرنچائز کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین لاہور قلندر کا کہنا تھا کہ پشاور سے بہت پیار ملا، ایسا لگا جیسے اپنے شہر میں ہوں۔

میچ میں لاہور کی نمائندگی کرتا ہوں اس لیے انداز بھی لاہور یوں جیسا ہوتا ہے۔۔پاکستان میں کرکٹ کے میدان آباد ہوگئے ہیں،امید ہے کہ اگلے سال پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔چیئرمین لاہور قلندر نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ پشاور کیساتھ یہاں پر میچ ہوا تو لاہور قلندر کو زیادہ سپورٹ ملے گی۔