سپریم کورٹ میں پیراگون سٹی سے تعلق نہ ہونے کا بیان دینے والے قوم سے معافی مانگیں ،میاں کامران سیف

جمعرات 19 اپریل 2018 22:30

سپریم کورٹ میں پیراگون سٹی سے تعلق نہ ہونے کا بیان دینے والے قوم سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ق) کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پیرا گون سٹی سے تعلق نہ ہونے کا بیان دینے والے وزیر ریلوے سعد رفیق سپریم کورٹ اور قوم سے معافی مانگ کر سیاست سے ہمیشہ کیلئے دستبردار ہوجائیں انہوںنے کہا کہ سعد رفیق کی پیرا گون اراضی میں 40سی50کینال قیمتی اراضی کے لین دین کے ثبوت سامنے آنے پر وزیر ریلوے غلط بیانی پر مستعفی ہوکر قوم کی جان چھوڑیں۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ سعد رفیق اور ان کے لیڈر نااہل سابق وزیراعظم اسمبلی کے فلور اور سپریم کورٹ میں بھی بیرون ملک اراضی کی بابت جھوٹے بولتے رہے اور نیب میں ثبوت پیش ہونے کے بعد اب بیرون ملک اہل خانہ کے نام لگژری جائیدادوںکی ملکیت تسلیم کررہے ہیں انہوںنے کہا کہ نیب کے طرف سے تحقیقات پر سب کچھ عوام کے سامنے آجائے گا ۔نیب کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور اپنے خلاف الزامات کے تردیدی ثبوت پیش کریں اگر وہ پاک صاف ہیں تو انہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ۔