سبی،تین روزہ انسداد پولیومہم کے سلسلے میں محکمہ صحت اور ضلعی آفسران کا اجلاس

23 تا26اپریل تک تین روزہ پولیو مہم کو کامیاب اور پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا حتمی پلان تیار ضلع بھر کے بیس یو نین کونسلوں میں میںپانچ سال کی عمرتک کی44ہزار205بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلائے جائیں گے،08فکسڈ سینٹر،188موبائل ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ

جمعرات 19 اپریل 2018 23:29

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) تین روزہ انسداد پولیومہم کے سلسلے میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک عباس بلوچ کی زیر صدارت محکمہ صحت اور ضلعی آفسران کا اجلاس منعقدہوا،23اپریل تا26اپریل تک تین روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا حتمی پلان تیار،ضلع بھر کے بیس یو نین کونسلوں میں میںپانچ سال کی عمرتک کی44ہزار205بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلائے جائیں گے،08فکسڈ سینٹر،188موبائل ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق تین روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک عباس بلوچ کی زیر صدارت محکمہ صحت اور ضلعی آفسران کا اہم اجلاس منعقدہوا ،اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی،ایم ایس روشن آراء ،ڈی ایس پی سٹی سرکل عنایت اللہ بگٹی،ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر میردین محمد مری،ڈپٹی ڈائریکٹر بہبود آبادی غلام مصطفی ہانبھی،وائس پرنسپل ڈگری کالج منظور احمد سومرو،ڈاکٹر مختیار ،ڈاکٹر ظفر احمد ،ڈاکٹر قادر ہارون سمیت دیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے سلسلے میں تفصیلاً جائزہ لیا گیا،اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک عباس بلوچ نے کہا کہ23تا26اپریل تک تین روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں گھرگھر جاکر پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرئے پلائے جائیں تاکہ معاشرئے سے پولیو جیسا موضی مرض ختم ہوسکے انہوں نے کہا کہ پولیو جیسا موضی مرض نئی نسلوں میں کینسر کی طرح سرعیت کرتا جارہا ہے جو ہمارئے مستقبل کو معذور و مفلوج بنا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع سبی کے دیہی اور شہری علاقوں میں انسداد پولیو کی ٹیموں کو روانہ کیا جائے گا جبکہ اس موقع پر ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے دیہی علاقوں میں لیویز فورس اورشہری علاقوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا اس موقع پر ڈی ایچ او صحت سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع سبی کے بیس یونین کونسلوں میں پانچ سال کی عمر تک کی44ہزار205بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلائے جائیں گے اور188موبائل ٹیموں کے علاوہ 08فکسڈ پوائنٹ بھی قائم کیے جائیں گے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی پولیو ورکر سفر کرنے والوں کے علاوہ ریلوے اسٹشن ، بس آڈہ ، ویگن آڈہ ،اور پبلک مقامات پر پانچ سال کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلائیں جائیںگے۔