وفاق الدارس العربیہ پاکستان کا سینٹرل جیل اڈیالہ میں پابند سلاسل قیدیوں و حوالاتیوں کے حفظ قرآن اور درس نظامی سمیت مختلف دینی کورسزکے نتائج کا اعلان

جمعرات 19 اپریل 2018 23:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) وفاق الدارس العربیہ پاکستان نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں پابند سلاسل قیدیوں و حوالاتیوں کے حفظ قرآن اور درس نظامی سمیت مختلف دینی کورسزکے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق دراسات دینیہ سال اول میں طاہر محمود ولد اکبر نے جیل بھر میں پہلی ،عبدالرحمان ولد اقبال نے دوسری اور محمد ارشد ولد سید جمیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دراسات دینیہ سال دوم میںتنزیل اشرف ولد محمد اشرف نے پہلی ،سلیم ولد محمد بشیر نے دوسری اورعاصم بشیر ولد بشیر احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح حفظ قرآن مکمل کرنے والے قیدی عمر نوازولد نیک آواز کی دستار بندی کی گئی نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 65قیدیوں و حوالاتیوں کو کامیاب قرار دیا گیا جن میں حفظ قرآن کا1درس نظامی کی8،دراسات دینیہ سال اول کی38اوردراسات دینیہ سال دوم کے 18قیدی و حوالاتی شامل ہیں کامیاب افراد میں انعامات اور اسناد تقسیم کرنے کے لئے جیل میں تقریب میں منعقد کی گئی جس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سعید اللہ گوندل ،وفاق الدارس العربیہ پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل قاضی عبدالرشید،نگران اعلیٰ مولانا عبدالغفار توحیدی ، معاون نگران مولانا امجد عثمانی سمیت جیل انتظایہ کے افسران ، عملے اور علما کرام نے شرکت کی اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے جیل میں دینی تعلیمات کے فروغ کے لئے وفاق المدارس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جیل میں قائم درود بنک میں سال2015سے اب تک 1ارب67کروڑ مرتبہ درود پاک پڑھا گیا جبکہ وفاق المدارس کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری قاضی عبدالرشید نے ماہ شوال میں نئی کلاسوں کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے کہا جیل میں جاری دینی تعلیمات اور طلبا کی حوصلہ افزائی میں جیل انتظامیہ خراج تحسین کے لائق ہے ۔