گندم کی خریداری کیلئے قائم مراکز پر باردانہ کی تقسیم کے لئے کمپیوٹرآپریٹرز اور سیکرٹری یونین کونسلز کو ذمہ داریاں تفویض

جمعرات 19 اپریل 2018 23:56

فیصل آباد۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ضلع میں گندم کی خریداری کیلئے قائم گیارہ مراکز پر باردانہ کی تقسیم اور کاشتکاروں کا ریکارڈ جمع کرنے کے لئے کمپیوٹرآپریٹرز اور سیکرٹری یونین کونسلز کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔اس سلسلے میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق گندم خریداری مرکز سیٹ VIسیلوز پر ابرارحسین شاہ(کمپیوٹرآپریٹر)اور سیکرٹری یونین کونسل عامر محمود کو ڈیوٹی تفویض کی گئی ہے اسی طرح سر شمیرمرکز پرشاہد محمود(کمپیوٹر آپریٹر)،افتخار احمد(سیکرٹری یونین کونسل)،دارالاحسان سنٹر پر حماد(کمپیوٹر آپریٹر)،ممتاز احمد(سیکرٹری یونین کونسل)،جڑانوالہ سٹی کے سنٹر پر اعجاز احمد(کپیوٹرآپریٹر)اور راجہ پرویز(سیکرٹری یونین کونسل)ڈیوٹی دیں گے۔

(جاری ہے)

بچیانہ میں گندم خریداری مرکز پرمحمدادریس(کمپیوٹر آپریٹر)اور محمد عاشق(سیکرٹری یونین کونسل)،روڈالہ روڈ سنٹر میں حبیب اللہ (کمپیوٹر آپریٹر)،بشیراحمد(سیکرٹری یونین کونسل)،جھوک دتہ سنٹر پر کمپیوٹر آپریٹر(عابد) اور سیکرٹری یونین کونسل زاہد حسین ڈیوٹی دیں گے جبکہ تاندلیانوالہ سٹی سنٹر میں اخلاق احمد(کمپیوٹر آپریٹر)نواز حسین(سیکرٹری یونین کونسل)،کنجوانی سنٹر پرکمپیوٹر آپریٹر عبدالمجید اور سیکرٹری یونین کونسل محمد سجاول،ماموں کانجن سنٹر پر کمپیوٹر آپریٹر اسامہ اورسیکرٹری یونین کونسل علی اصغر عباس اور گندم خریداری مرکز سمندری پرعمر دین(کمپیوٹر آپریٹر)اور سیکرٹری یونین کونسل عبدالرشید کوذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :