پنجاب سے ن لیگ کا ایک بڑ انام پی پی میں شامل ہوگا

اگرنواز شریف کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا ہے تو ان کو وا پس آنا ہو گا،مستقبل میںن لیگ کا حال ایم کیوایم جیسا ہو گا،رہنما پیپلز پارٹی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ اپریل 00:00

پنجاب سے ن لیگ کا ایک بڑ انام پی پی میں شامل ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ ندیم افضل چن ایک عرصے سے پیپلزپارٹی میں غیر متحرک تھے۔ ندیم افضل چلے گئے لیکن پنجاب سے ن لیگ کا ایک بڑ انام پی پی میں شامل ہونگے ۔۔چوہدری نثار ن لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن نہیں لڑیں گے چوہدری نثار کو ڈان لیک رپورٹ شائع کرنا ہو گا۔۔ن لیگ آرٹیکل 62 میں ترامیم چاہتی ہے ۔

مستقبل میں ن لیگ کا حال ایم کیوایم جیسا ہو گا ۔ سندھ میں بھی کرپشن ہے وہاں کوئی نہیں رہتا ۔گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ ندیم افضل چن کافی عرصے سے غیر متحرک تھے ، کچھ سیاستدان ہوا کا رخ جس طرف چلتے ہیں اس طرف جاتے ہیں۔ ندیم افضل چن چلے گئے پنجاب سے ن لیگ کا بڑ انام ابھی پی پی میں شامل ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

آنے والے دنوں میں ن سے مزید لوگ ٹوٹیں گے، نئے حلقہ بندیوں کی وجہ سے کچھ لوگ ادھر ادھر جا رہے ہیں، ن لیگ سے کچھ اور لوگ پی پی اور پی ٹی آئی میں شامل ہو نگے۔ چوہدری نثار ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے اور نہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گے ۔ڈان لیک کے حوالے سے جو رپورٹ چوہدری نثار کے پاس ہے انہیں اسے شائع کرنا ہوگا، چوہدری نثار رپورٹ شائع نہ کر کے کس کو بچا رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ن لیگ ابھی قومی اسمبلی میں نواز شریف کو بچانے کے لئے مزید بل لائیں گے۔ نواز شریف اب لندن سے واپس نہیں آئیں گے ۔اگر انہوں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا ہے تو ان کو وا پس آنا ہو گا ۔۔ن لیگ کا حال ایم کیو ایم جیسا ہو گا ۔ ن لیگ آرٹیکل 62 میں ترامیم چاہتی ہے ۔۔نواز شریف کی گھر پر نظربندی کا فیصلہ آ سکتا ہے۔

ن لیگ نیب کے قوانین میں تبدیل کرنے جا رہے ہیں جس سے نواز شریف کو فائدہ ہو گا۔ یہ کوئی بھی بل پاس کروا سکتا ہے کیونکہ پارلیمنٹ سے ان کے حمایتی اکثریت میں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف سمجھتا ہے کہ عوام بیوقوف ہے شہباز شریف بھی جلد اپنے بھائی کے ساتھ ہونگے نیب میں ان کے خلاف کیس چل رہا ہے ۔ یہ بچنے والا نہیں ہے، آنے والا وقت شہباز شریف کیلئے بڑ اسخت ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ کرپشن ہر جگہ ہے سندھ میں کوئی صوفی نہیں رہتا۔ شکیل)