جیکب آباد، ڈیوٹی کے دوران نشے کی حالت میں پایا جانے والاکانسٹیبل معطل

جمعہ 20 اپریل 2018 00:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) ایس ایس پی جیکب آباد نے ڈیوٹی کے دوران نشے کی حالت میں پائے جانے والے کانسٹیبل کو معطل اور کوارٹر گارڈ کر دیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ ائیر پورٹ کی حدود میں کانسٹیبل احسان علی شاہ ڈیوٹی کے دوران نشے کی حالت میں پائے جانے کے بعد ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ نے ایکشن لیتے ہوئے کانسٹیبل احسان علی شاہ کو معطل کر دیا اور کورٹر گارڈ پہ لاکپ کر دیا ہے گزشتہ رات ہی مزکورہ پولیس کانسٹیبل کی میڈیکل رپورٹ کے لیئے سول اسپتال سے رجوع کیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ مثبت آنے کے بعد کانسٹیبل احسان علی شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ شکیل)

متعلقہ عنوان :