سعودی عرب،عسیر میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 4 سکیورٹی اہلکارجاں بحق،جوابی کارروائی میںایک مشتبہ حملہ آور ،2 گرفتار

جمعہ 20 اپریل 2018 09:50

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) سعودی عرب کے علاقے عسیر میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب المجارد اور بارق شہروں کو ملانے والی شاہراہ پر واقع چیک پوسٹ پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ چوتھا ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

حکام اس جرم میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو شناخت کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ان میں سے دو کو گرفتار کیا گیا ہے اور یہ دونوں سعودی شہری ہیں۔تیسرے مشتبہ سعودی شخص نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ میں وہ ہلاک ہوگیا۔حکام نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔