بحرین، دہشتگرد گروپ تشکیل دینے پر24 افراد کو جیل کی سزائیں ، شہریت منسوخ

جمعہ 20 اپریل 2018 09:50

منامہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) بحرین میں ایک عدالت نے دہشت گرد گروپ تشکیل دینے اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات میں 24 افراد کو ایک قصور وار قرار دے کر مختلف مدت کی قید کی سزائیں سنائی ہے اور ان تمام کی بحرین کی شہریت منسوخ کردی ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق بحرین کے عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان مشتبہ افراد پر ایک دہشت گرد گروپ کی تشکیل کے علاوہ ہتھیار چلانے اور دھماکا خیز مواد کی تیاری کی تر بیت کے لئے عراق اور ایران جانے اور پولیس افسروں کے قتل کی سازش کے الزامات بھی عاید کئے گئے تھے۔

بحرین کی اعلیٰ فوجداری عدالت نے ان میں10 مجرموں کو عمر قید ، 10 کو دس ،دس سال اور 4 کو تین سے پانچ سال تک قید کی سزاؤں کو حکم سنایا ہے۔ان میں بعض مجرمان گذشتہ سال بحرین کی باپکو ریفائنری اور سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو کے درمیان تیل پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا نے کے واقعے میں بھی ملوث بتائے گئے ۔