تجارت اور سرمایہ کاری کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے، کرسٹین لاگارڈ

جمعہ اپریل 10:00

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے کہا ہے کہ اقوام عالم کو تجارت اور سرمایہ کاری کے سلسلوں کو نقصان پہنچانے سے گریز کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابقانہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کو کسی بھی ملک کی ترقی کو متحرک رکھنے کے لیے کلید کے علاوہ دو انجنوں سے تعبیر کیا۔ کرسٹین لاگارڈ نے عالمی اقتصادیات کی بحالی کے لیے ان کے بڑھنے اور فروغ کو نہایت اہم خیال کیا۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی سربراہ نے چین اور امریکا کے درمیان تجارتی چپقلش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اپنے اختلافی معاملات کو مذاکراتی عمل سے حل کریں۔

متعلقہ عنوان :