ترکی میں مزید 2کرد سیاستدانوں کی پارلیمانی رکنیت منسوخ

جمعہ 20 اپریل 2018 10:00

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) ترکی کی مرکزی کرد نواز اپوزیشن سیاسی جماعت نے بتایا ہے کہ پارلیمان میں اٴْس کی2 اراکین کی رکنیتیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جن اراکین کی رکنیت منسوخ کی گئی ہے، ان کے نام عثمان بیدیمیر اور سلمیٰ ارماک ہیں۔

(جاری ہے)

عثمان بیدیمیر کرد نواز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ہیں۔ پارٹی کے مطابق ان کی رکنیت کی منسوخی کہ وجہ ان اراکین پر عائد فوجداری الزامات ہیں۔ بیدیمیر پر پولیس کی بے عزتی کرنے اور سلمیٰ ارماک کو دہشت گردانہ پراپیگنڈے کے الزامات کا سامنا ہے۔ اب تک اس کرد نواز سیاسی جماعت کے گیارہ افراد کی پارلیمانی رکنیتیں ختم کی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :