بغداد میں چار فریقی انٹیلی جینس کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 20 اپریل 2018 10:00

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) ہشت گردی کے خلاف ایران، عراق، شام اور روس پر مشتمل چار فریقی انٹیلی جینس کمیٹی کا اجلاس عراق کے دارالحکومت بغداد میں منعقد ہوا۔۔

(جاری ہے)

عراق کی ملٹری انٹیلی جینس کے ڈائریکٹر اور چار فریقی انٹیلی جینس کمیٹی کے سیکریٹری میجر جنرل سعد علاق نے اس موقع پر داعش کے خلاف جنگ کے دوران چار فریقی انٹیلی جینس کمیٹی کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک رپورٹ بھی پیش کی۔ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے چار فریقی انٹیلی جینس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، عراق، شام اور روس کی اعلی قیادت کے عزم کی بنیاد پر قائم ہونے والے چار فریقی اتحاد نے داعش کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے۔