عمران خان نے دوسری پارٹیوں کے لوگ اپنی پارٹی میں لا کر اپنے نظرئیے سے کمپرومائز کرلیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ اپریل 11:01

عمران خان نے دوسری پارٹیوں کے لوگ اپنی پارٹی میں لا کر اپنے نظرئیے سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء)   معروف صحافی سہیل وڑائچ کا ایک پروگرام میں دوسری پارٹیوں کے رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب آپ پارٹی میں نیا چہرہ لاتے ہیں تو وہ آپ کے نظریات پر یقین رکھتے ہیں۔لیکن جو لوگ کئی سالوں میں ن لیگ میں تھے اور عمران خان کے نظریات سے اختلاف کر تے رہے۔

(جاری ہے)

وہ اب پی ٹی آئی میں آ کر عمران خان کے نظریات کو کیسے مانیں گے۔ عمران خان نے دوسری پارٹیوں کے لوگوں کو لینا شروع کردیا ہے۔ عمران خان نےاپنے نظرئیے سے کمپرومائز کرلیا ہے۔ اور الیکشن کے قریب الیکٹیبلز اس پارٹی میں چلے جاتے ہیں جس کے جیتنے کی امید ہو۔اس لیے آپ اندازہ لگالیں کہ حالات کا بہاؤ کس طرف جارہا ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: