بھارت، یوٹیوب پر ویڈیو نے ایک شخص کو 40 سال سے بچھڑے خاندان سے ملا دیا

جمعہ 20 اپریل 2018 11:10

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) بھارت میں ایک شخص کی یوٹیوب پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے اس کو 40 برس بعد اپنے بچھڑے ہوئے خاندان سے ملا دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 40 برس سے لاپتہ کمدرم گھمبیر سنگھ کی ممبئی میں گاتے ہوئے لوگوں سے پیسے مانگنے کی ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہوئی اور اس ویڈیو کی مدد سے ان کی بھائی نے انھیں پہچان لیا۔

(جاری ہے)

کمدرم گھمبیر سنگھ 1978ء میں 26 برس کی عمر میں منی پور ریاست میں اپنے خاندان سے بچھڑ گئے تھے۔پولیس نے 66 سالہ کمدرم گھمبیر سنگھ کو تلاش کر کے ان کے خاندان سے ملوایا اور گزشتہ روز کو منی پور واپس اپنے خاندان کے پاس چلے گئے ۔کمدرم گھمبیر سنگھ کے بھائی کمدرم کالوچندر نے بتایا کہ مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا جب مجھے میرے ایک بھانجے نے ویڈیو دکھائی۔ وہ ان کو دوبارہ دیکھنے کی تمام امیدیں کھو چکے تھے۔

متعلقہ عنوان :