عراقی لڑاکا طیاروں کی شام میں داعش کے اہداف پر کارروائی

جمعہ 20 اپریل 2018 11:10

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) عراقی حکومت نے کہا ہے کہ عراقی لڑاکا طیاروں نے مشرقی شام میں داعش کے ٹھکانوں کے خلاف شدید فضائی کارروائیاں کیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق صوبہ انبار کی سرحد کے ساتھ تعینات عراقی فوج اور الحشد الشعبی نے شام میں داعش کے اہداف پر راکٹ فائر کئے۔عراق نے پہلی بار کارروائی کرتے ہوئے ہمسایہ ملک کی حدود میں داخل ہو کر فضا سے اہداف کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم حیدر العبادی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی علاقے کے اندر داعش کے دہشتگردوں کے خلاف اس لئے فضائی کارروائی کی گئی ہے کہ اِنہی دہشت گردوں کی جانب سے عراقی سرزمین پر حملے کیے جاتے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج کے پاس یہ بہتر صلاحیت تھی جس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اِن ٹھکانوں کا صفایا کرنے کا مشن عمل میں لایا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ العبادی کے احکامات پر اور ِ شامی حکومت سے رابطے میں رہتے ہوئے عراقی ایف 16 طیاروں کی مدد سے یہ فضائی کارروائی کی گئی۔عراقی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ شام میں دریائے فرات کے ساتھ دیر الزور کے جنوب میں واقع حاجین کے قصبے میں داعش کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :