چینی صدر اور وزیر اعظم کا کیوبا کے نئے منتخب راہنماوں کے نام تہنیتی پیغام

جمعہ 20 اپریل 2018 11:10

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت شی جن پنگ نے کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فرسٹ سیکرٹری لووٴْر کاسترو اور نئے منتخب صدر ڈیاز کنیل کو الگ الگ تہنیتی پیغامات بھیجے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق شی جن پنگ نے اپنے پیغامات میں کہا کہ چین اور کیوبا بااعتماد اور پرخلوص دوست ہیں۔

دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گزشتہ کٹھن جدوجہد کے دوران گہری دوستی پائی گئِی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال میں پیچیدہ تبدیلی آ رہی ہے۔ چین اور کیوبا ترقی کے نئے راستے پر گامزن ہو رہے ہیں۔ چین کیوبا کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کی کوشش کرنا چاہتا ہے ۔ شی جن پنگ نے مزید کہا کہ وہ صدر ڈیاز کنیل کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے مشترکہ کوشش کریں گے تاکہ نئے عہد میں چین کیوبا دوستی کا نیا باب وجود میں آسکے ۔دریں اثناء چینی وزیر اعظم لی کی چِیانگ نے بھی اپنے تہنیتی پیغام میں ڈیاز کنیل کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ چین ، کیوبا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کے لئے مشترکہ کوشش کرے گا۔

متعلقہ عنوان :