چارے والی فصلوں پرسپرے نہ کرنے کی ہدایت

جمعہ 20 اپریل 2018 11:10

قصور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء)زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو چارے والی فصلوں پرسپرے نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ گوارے کی فصل کو چارے کیلئے ماہ اپریل کے آخر سے لیکر ماہ جولائی کے آغاز تک کاشت کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر گوارے کوسبزکھاد کے طورپر استعمال کرنا مقصودہوتو فصل کی کاشت مئی کے مہینہ میں بھی کی جاسکتی ہے تاہم بیج والی فصل کا موزوں ترین وقت کاشت جولائی کے پہلے پندرہ دن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار چارے کی کاشت کیلئے 20سی25کلوگرام فی ایکڑ اوربیج والی فصل کی کاشت کیلئے 12 سے 15کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار منظور شدہ اقسام بی آر90 اور بی آر99کاشت کرکے زیادہ سے زیادہ پیداوارحاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فصل کو ایک ایک فٹ کے فاصلے پر قطاروں میں کاشت کرنے سے اچھے نتائج برآمد کئے جاسکتے ہیں۔