Live Updates

نواز شریف اور نریندر مودی کی لندن میں ملاقات متوقع ، عامر لیاقت نے سوال اُٹھا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 اپریل 2018 11:19

نواز شریف اور نریندر مودی کی لندن میں ملاقات متوقع ، عامر لیاقت نے سوال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2018ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن روانہ ہوئے جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی۔ تاہم اب میڈیا ذرائع کے مطابق نواز شریف اور لندن میں مقیم ایک کاروباری شخصیت کے مابین رابطے تیز ہو گئےہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات متوقع ہے۔

(جاری ہے)

اس پر بات کرتے ہوئے معروف میزبان اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ سوال یہ ہے کہ اپنی بیمار اہلیہ کی عیادت کے لیے نواز شرiف نے اچانک روانگی کا یہ وقت ہی کیوں منتخب کیا؟ کہیں ان کو مودی کی آمد کا انتظار تو نہیں تھا کیونکہ اطلاعات ہیں کہ مودی ، نواز ملاقات کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی بھی اس وقت لندن میں موجود ہیں، ان کی لندن آمد پر کشمیری اور سکھ برادری نے برطانوی پارلیمنٹ کے باہر ان کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات