سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کمپنی کی نیٹ ورک میں توسیع کیلئی361 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی

جمعہ 20 اپریل 2018 11:25

سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کمپنی کی نیٹ ورک میں توسیع کیلئی361 ارب روپے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کمپنی ( ایس این جی پی ایل) نے اپنے نیٹ ورک میں توسیع کے لئے 361 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی ہے جس سے آئندہ پانچ سال کے دوران 10 لاکھ سے زائد کنکشنز فراہم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایس این جی پی ایل کی رپورٹ کے مطابق نیٹ ورک میں توسیع سے کمپنی 300نئے صنعتی، 3ہزار کمرشل اور 10 لاکھ سے زائد گھریلو کنکشن فراہم کرے گی جس سے صارفین کو گیس کی فراہمی میں اضافہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی توسیع پر اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 168.98 ارب روپے جبکہ ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی توسیع پر 86.214 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ ایس این جی پی ایل کا ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کا توسیع منصوبہ 5 سال میں مکمل ہو گا جس پرمجموعی طورپر 361 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔

متعلقہ عنوان :