ڈپٹی کمشنر قصور کا ضلع کے مختلف گندم خریداری سینٹرز کا اچانک دورہ

جمعہ 20 اپریل 2018 11:47

قصور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کا ضلع کے مختلف گندم خریداری سینٹرز کا اچانک دورہ ‘تمام انتظامات کا جائزہ لیا ۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے گزشتہ روز شہر قصور ‘کھڈیاں ‘بیدیاں اورمنڈی عثمان والا میں قائم گندم خریداری سینٹرز کا اچانک دورہ کیا اور کسانوں کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر قصور حناء ارشد بھی تھیں ۔ ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب حکومت کی واضح ہدایات کی روشنی میں کسانوں کو گندم خریداری سینٹرز پر بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کسانوں کو انکی فصل کا پورا پورا معاوضہ ملے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باردانہ کے حصول کیلئے شفاف طریقے سے درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے ۔

حکومت پنجاب کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدانے کا مصمم ارادہ کر چکی ہے تا کہ کسانوں کے گھروں میں خوشحالی آئے‘گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی خریداری کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو محنت ‘دیاتنداری اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے خریداری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم کے دوران اگر کسی نے کاشتکار کا حق مارنے کی کوشش کی توا س کیخلاف قانون کیمطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :