بجلی چوروں کے خلا ف کریک ڈائون

جمعہ 20 اپریل 2018 11:47

قصور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) بجلی چوروں کے خلا ف بھی کریک ڈائون‘ 139بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کا ڈیٹکشن بل کے علاوہ مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروادئیے گے ۔

(جاری ہے)

رورل ایکسین اشفاق احمد کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او نیاز نگر ایس ڈی اور بہادر پورہ کے علاوہ دیگر چھاپہ مار ٹیموں نے رورل ایریا میں چھاپے مارکر بجلی چوروں کو ڈیٹکشن بل ڈال دئیے ۔ایکسین رورل نے بتایا کہ بجلی چوروں کو ہر گز معاف نہیں کیاجائے گاچاہیے کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کی آمد کے ساتھ ہی بجلی چوری میں اضافہ ہوجاتاہے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو مختلف دیہاتوں میں چھاپے ماریں گی اور مقدمات فوری درج کروائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :