سعودی بن لادن کمپنی کے متاثرہ پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

جمعہ اپریل 11:58

سعودی بن لادن کمپنی کے متاثرہ پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے سعودی بن لادن گروپ کو معاشی گرداب سے نکالنے کے لیے قریباً 11 ارب ریال(( 2.9 ارب ڈالرز ) کا قرضہ جاری کر دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس معاملے سے آگاہ سعودی ذرائع نے بتایا کہ بن لادن گروپ یہ رقم حکومت کے ترجیحی نامکمل منصوبوں ، اپنے ملازمین کی واجب الادا تن خواہوں اور قرض دہندگان کی رقوم کی ادائی میں صرف کرے گا۔

ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت مستقبل قریب میں اس بڑے تعمیراتی گروپ کو مزید رقم بھی جاری کرسکتی ہے۔اس کو قرضے کی یہ رقم بن لادن خاندان کی ملکیتی زمین کو ضمانت کے طور پر رہن رکھ کر جاری کی گئی ہے۔۔بن لادن گروپ کے عروج کے زمانے میں ملازمین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ تھی لیکن سعودی عرب کا یہ بڑا بلڈر گروپ مکہ مکرمہ میں کرین حادثے کے بعد حکومت کی تادیبی کارروائی اور تعمیراتی صنعت میں کساد بازاری کی وجہ سے بحران سے دوچار ہوگیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد گذشتہ مہینوں کے دوران میں اس نے اپنے سیکڑوں ملکی اور غیر ملکی ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔۔سعودی عرب کے ویژن 2030ء کے تحت مملکت میں اراضی کی ترقی ، صنعتی اور سیاحتی منصوبوں کی تعمیر کے لیے اس گروپ کو الریاض حکومت کے لیے بڑی اہمیت حامل ہے اور یہی گروپ انفرااسٹرکچر کے بڑے تعمیراتی منصوبوں کو پایہ تکمیل کو پہنچا سکتا ہے۔۔سعودی وزارتِ خزانہ سے ملنے والی رقم ایک حصے کو بن لادن گروپ کے ذمے واجب الادا مختلف بنکوں کے قرضے چکانے پر صرف کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت خزانہ کے حکام نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں بعض بنکوں کے دورے کیے ہیں اور انھیں یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت کی مداخلت کے بعد اس کمپنی کا مستقبل تابناک ہوگیا ہے۔