31 مارچ 2018ء کو ختم ہونے والے 3ماہ کے دوران اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ ( ای پی سی ایل) کے منافع میں 71 فیصد کا اضافہ

جمعہ 20 اپریل 2018 12:14

31 مارچ 2018ء کو ختم ہونے والے 3ماہ کے دوران اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) 31 مارچ 2018ء کو ختم ہونے والے 3ماہ کے دوران اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ ( ای پی سی ایل) کے منافع میں 71 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمارکے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی نے 1.44 ارب روپے کا نفع کمایا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا منافع 845.88 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا اس طرح منافع میں 71 فیصد کے نمایاں اضافہ سے کمپنی کی فی کس آمدنی سال 2017ء کی سہ ماہی کی آمدن 1.27روپے کے مقابلے میں 2.18روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :