آن لائن آرڈر میں غلطی،

برطانوی عورت سے ایک کیلے کی قیمت 930 پاؤنڈ مانگ لی گئی

جمعہ 20 اپریل 2018 12:21

آن لائن آرڈر میں غلطی،
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) برطانوی سپر مارکیٹ ایزڈا کی جانب سے آن لائن آرڈر میں غلطی کی وجہ سے ایک خاتون کو صرف ایک کیلے کے لیے 930 پاؤنڈ چارج کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی شہر ناٹنگہم سے تعلق رکھنے والی بابی گورڈن نے کہاکہ وہ اپنے بل پر یہ دیکھ کر دنگ رہ گئیں کہ ایک کیلے کے لیے 11 پینس کی جگہ 930.11 پاؤنڈ چارج کیے گئے تھے۔اس کی وجہ سے ان کی کریڈٹ کارڈ کمپنی کے فراڈ ڈپارٹمنٹ نے ادائیگی روک دی اور ان سے فوری رابطہ کیا تاہم بابی گورڈن نے کہاکہ سپر مارکیٹ ایزڈا نے اس کمپیوٹر کی غلطی کے لیے معافی مانگی ہے۔

متعلقہ عنوان :