بھارتی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ہیک ہوگئی،بحالی کا کام جاری

جمعہ 20 اپریل 2018 12:22

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) بھارتی میڈیا نے بھارتی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس ہیکنگ کے پیچھے مبینہ طور پر برازیلین ہیکرز کی ٹیم کا ہاتھ ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق ویب سائٹ ہیک ہونے کے فوری بعد اس پر مذکورہ برازیلین ہیکرز کی جانب سے پیغام لکھا ہوانظر آرہا تھا تاہم بعد میں اس کی جگہ ویب سائٹ پر کام جاری ہے کے الفاظ لکھے نظر آنے لگے۔بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا تھاکہ اس سے قبل بھارتی وزارت دفاع اور وزارت امورداخلہ کی ویب سائٹس بھی ہیکنگ کا شکار ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :