سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’’کارگل،شیر شاہ‘‘ کی عکسبندی تاخیر کا شکار

جمعہ 20 اپریل 2018 12:26

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’’کارگل:شیر شاہ‘‘ کی عکسبندی تاخیر کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا ان دنوںفلم’’کارگل:شیر شاہ‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، سدھارتھ کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی فلم کی تیاریوں کے لئے مزید وقت درکار ہے جس کے باعث فلم کی عکسبندی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ فلم کی کہانی وکرم بترا کی زندگی پر مبنی ہے۔ سدھارتھ ملہوترا فلم ’’کارگل:شیر شاہ‘‘ کی عکسبندی کی بجائے ایکتا کپور کی نئی فلم کی عکسبندی شروع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :